اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور بازار میں گھنٹوں لگا جام، آنے جانے میں ہوئی پریشانی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 8 August 2017

جین پور بازار میں گھنٹوں لگا جام، آنے جانے میں ہوئی پریشانی!


رپورٹ: عبـدالکافی چشـتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اگست 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے لاٹ گھاٹ اور جين پور مارکیٹ میں صبح 9:00 بجے سے ہی لوگوں کا رکشا بندھن تہوار کیلئے بھائی اپنے بہن کے گھروں پر تو كہیں بہنیں ہی اپنے بھائی کے گھر میں راکھی باندھنے کیلئے اپنے گھر سے نکل پڑی، جس کا عالم یہ رہا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کا تاتا لگ گیا، جس سے بنیادی طور پر جين پور اور لاٹ گھاٹ مارکیٹ کے لوگ متاثر ہوئے، لوگوں کو ٹریفک میں چوک پر گھنٹوں سڑک جام میں پھنسنا پڑا وہیں چوراہے پر ڈیوٹی کر رہے سپاہی بھی دن بھر حیران و پریشان رہے مارکیٹ کے لوگ اپنے اپنے دکانوں اور گھروں سے سڑک جام کو دیکھتے رہے اور حکومت انتظامیہ کو کوستے بھی نظر آئے.