رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/اگست 2017) مبارکپو محلہ پرانی بستی کے باشندے اور مبارکپور میں واقع مدرسہ عربیہ احیاء العلوم کے سابق سینئر رکن حاجی منظور احمد انصاری صاحب (84) کا طویل علالت کے بعد پیر کی دیر رات انتقال ہونے سے شہر اور علاقے میں غم کا ماحول چھا گیا، اطلاع پاکر ارد گرد علاقوں کے ذمہ داروں اور رشتہ داروں کی بھاری بھیڑ رہی.
وہیں منگل کی صبح دس بجے ہزاروں ہزار لوگوں کی موجودگی میں محلہ علی نگر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ جامع مسجد نگر پالیکا کے امام حضرت مولانا محمد صدیق انصاری صاحب نے پڑھائی.
پرانی بستی رہائشی 84 سالہ حاجی منظور احمد انصاری صاحب کے انتقال سے ہر کوئی غمگین رہا وہ بہت نیک اور خوش مزاج شخص تھے.
ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی مبارکپور شہر صرافہ بياپار منڈل کے مقبول صدر اور اہم نوجوان سماجی کارکن سابق نائب چئرمین مسٹر سنیل ورما جی خود حاجی منظور صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہل خانہ اور بیٹے نسیم احمد کو تسلی دی.
مسٹر سنیل ورما جی نے حاجی صاحب کے انتقال کو ایک بڑی خسارہ بتایا جسکی بھرپائی نہیں ہو سکتی، کہاکہ وہ ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کی علامت رہے ان کے انتقال سے جو کمی ہوئی ہے مکمل ہونا ناممکن ہے حاجی منظور صاحب ایک نیک اور سچے انسان تھے وہ ہمیشہ غریبوں اور مظلوموں کی آواز بن کر رہے اور تو اور وہ سچے ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار رہے.
اہم سماجی کارکن اور سابق نائب نپا چئرمین مسٹر سنیل ورما جی نے منگل کی رات 8 بجے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر اہل خانہ کو تسلی دی اور اللہ سے ان کی مغفرت کی دعا کی.