رپورٹ: محــمد عـامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 9/اگست 2017) مقامی شہر کے بڑاگاؤں بھروٹی میں منگل کی صبح نیشنل ہائیوے 29 پر ایک بولیرو اور موٹر سائیکل کی تصادم میں تین نوجوان زخمی ہوئے، جسمیں سے ایک کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی، اور دو نوجوانوں کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں راستے میں ایک اور نوجوان کی موت ہو گئی. مشتعل دیہاتیوں نے نیشنل ہائی وے 29 پہ لاش کو رکھ کر تقریبا 11 بجے جام کر احتجاج کرنا شروع کر دیا.
بڑاگاؤں بھروٹی رہائشی تین نوجوان پردیپ عرف پپو 22 سال بیٹے بیچن، بھونو 18 سال اور منوج 20 سال بیٹے یوگیندر راج بھر چینی میل کی جانب سے موٹر سائیکل سے گھر آ رہے تھے، ابھی بڑاگاؤں بھروٹی پہنچے ہی تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بولیرو موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی، موٹر سائیکل سوار تینوں گمبھير طور پر زخمی ہو کر روڈ پہ گر گئے، ٹکر اتنی زبردست تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے اور بولیرو وہی بجلی کے پول سے ٹکرا کر الٹ گئی، زخمی پپو نے وہی دم توڑ دیا، سنگین طور پر زخمی بھونو اور منوج کو ہسپتال لے جاتے وقت بھونو نے بھی دم توڑ ديا، منوج کو سی ایچ سی گھوسی سے علاج کے لئے مئو ریفر کر دیا گیا، مشتعل دیہاتیوں نے نیشنل ہائی وے پہ لاش کو رکھ کر جام کر دیا.
اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچے ایس ڈی ایم اور سی او گھوسی کے سمجھانے کے بعد بھی جام ختم نہیں ہوا، میت کے اہل خانہ ڈی ایم کے آنے اور ان سے بات پر اڑے رہے، اس دوران پولیس انتظامیہ نے کئی بار جام ہٹا کے لاش کو قبضے میں لینے کی کوشش کی لیکن ناکام رہج، اے ڈی ایم منی لال اوراے ایس پی شیو جی شکلا کے ساتھ بی جے پی ضلع صدر سنیل کمار لوگوں کو سمجھانے اور حکومت سے مالی امداد دلانے کی یقین دہانی کے بعد تقریبا 5 بجے شام میں جام ختم ہوا، اس 6 گھنٹے کی طویل جام سے مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا. گاڑی کے لئے کافی مسافروں کو پیدل چلنا پڑا، دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی، جام کے دوران انسانیت دیکھنے کو ملی دیہاتیوں نے ایمبولینس کو جانے آنے دیا، خبر لکھے جانے تک تیسرے زخمی منوج کو مئو سے وارانسی کے لئے ریفر کر دیا گیا.