جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 9/اگست 2017) بچوں میں اچھی تربیت اور ان کے اندر چھپی صلاحیت کو پہچان کر ان کی شخصیت کو نکھارا جاسکتا ہے مذکورہ باتیں مبارکپور کے حسین آباد میں واقع سینٹرل پبلک اسکول (CPS) کے چیئرمین اور مینیجر ضلع کے اہم سماجی کارکن اياز احمد خان نے اسکول کے احاطے میں منعقد پرگرام میں ٹیچروں کی ملاقات کے دوران کہا.
انہوں نے کہاکہ بچوں کی طرح طرح کی سرگرمیوں میں شرکت ہوتی ہے، جس سے ان کے کردار کی مکمل ترقی ہے تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے اس طرح سے انسان معاشرے میں بڑا سے بڑا کام اور علاقے کی ترقی اکیلے دم پر کر سکتا ہے.
سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور کے مینیجر اياز احمد خان نے کہاکہ ایسا کوئی بچہ پیسے اور غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے ایسے طالب علم طالبات کو مفت تعلیم دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی.
اياز احمد خاں نے کہا کہ سینٹرل پبلک اسکول کا مقصد ہی ہے کہ اچھی تعلیم دلا کر بچوں کے اندر چھپی صلاحیت کو نکھارا جائے اور اسکول کے ساتھ ساتھ ملک پردیس کا نام روشن کریں یہی کوشش ہمیشہ رہتی ہے.
پروگرام میں اسکول کی پرنسپل ریکھا سنگھ، ذیلی مینیجر انوری خانم، ذیلی مینیجر نواز احمد خاں عرف ڈمپی، آزاد خان، کیفی کلرک محمد ذیشان بركاتی، محمد عارف سمیت بھاری تعداد میں طلبہ وغیرہ موجود رہے.