اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسجد ابن عباس بھٹہ حاجی پور میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 12 August 2017

مسجد ابن عباس بھٹہ حاجی پور میں عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد!


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی آباد(آئی این اے نیوز 12/اگست 2017) مسجد ابنِ عباس بہٹہ حاجی پور میں شہر لونی اور حلقہ کی طرف سے عیدالاضحی کے تناظر میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، میٹنگ کا آغاز قاری خوش الحان قاری عبدالجبار صاحب امام مسجد ابن عباس کی تلاوت اور مولانا طیب قاسمی گنگوہی کی نعت پاک سے ہوا، بحیثیت مہمان خصوصی تشریف لائے مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب نے صدارت کرتے ہوئے جمیعتہ کی کارکردگی اور اس کی نمایاں خدمات پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئ مستقبل  میں جمیعتہ کے پختہ عزائم کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی، بعد ازیں لونی ہائی کورٹ مسجد کے امام و جنرل سکریٹری مولانا نزاکت حسین قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے بالخصوص یوپی کے حالات بہت زیادہ ناگفتہ بہ ہیں فرقہ پرست جماعتیں دن بہ دن ماحول خراب کرنے کے فراق میں رہتے ہیں ایسے میں بیحد محتاط رہنے کی ضرورت ہے، وقت اور حالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہمیں نہایت ہی دور اندیشی  اور سنجیدگی سےقدم اٹھانا چاہیے اپنے اخلاق اور اپنے کردار کی پاکیزگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کہیں کوئی ایسی صورت پیدا نہ ہونے دیں جس سے علاقے کا وقار مجروح ہو سکے، دورانیہ خطاب انہوں نے کہا کہ قربانی سنتِ ابراھیمی ہے جس کو مسلمان تواتر کے ساتھ کرتے چلے آرہے ہیں،
لیکن اس وقت قربانی کو لیکر مسلمانوں کے اندر جو بیچینی اور اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے وہ عیاں ہے انہوں نے پر اعتماد لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں تک بھی یہ پیغام پہنچادیں کہ آ پ بلا خوف و وحشت کے قربانی کریں لیکن احتیاطی پہلو ضروری ہے اور کسی بھی صورت میں سماج دشمن عناصر کو ماحول خراب کرنے کا موقع نہ دیں اور اگر کہیں کوئی رکاوٹ پیش آتی ہے تو صبر سے کام لیں اور قانونی کارروائی کا انتظارکریں.
اس موقع پر مفتی محمد انس قاسمی، مفتی فخرالزماں، اظہر قاسمی، مولانا محمد اسلم صاحب، مولانا محمد ایوب صاحب، مولانا ظفرالاسلام صاحب، مولانا عامر صاحب، قاری محمد ساجد صاحب، قاری صدیق صاحب، قاری مسرورصاحب کے علاوہ ائمہ مساجد و ذمےداران مدارس کی  کثیر تعداد موجود تھی.