اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گورکھپور ہسپتال سانحہ نے پکڑا سیاسی طول، عباس انصاری نے کہا شرم کریں وزیر اعلیٰ یوگی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 12 August 2017

گورکھپور ہسپتال سانحہ نے پکڑا سیاسی طول، عباس انصاری نے کہا شرم کریں وزیر اعلیٰ یوگی!


رپورٹ: محمد عامر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 12/اگست 2017) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے شہر گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل ہسپتال میں گزشتہ 48 گھنٹے میں 30 مریضوں کی موت کے معاملے نے سیاسی رنگ لینا شروع کر دیا ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے اس حادثے کو لے کر ریاستی حکومت پر نشانہ لگایا ہے.
مئو صدر سے بی ایس پی ممبر اسمبلی مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری نے بھی اس حادثے کو لے کر ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، عباس انصاری نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک اور شرمناک قرار دیا ہے.

سوشل میڈیا پر عباس انصاری نے پردیش سرکار کو کوسا.

عباس انصاری نے اپنے Facebook Page پر اس واقعہ کے بابت ایک پوسٹ کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ '' یوگی حکومت کو شرم آنی چاہئے. ان کے ہی آبائی ضلع میں بقایہ روپئے کی ادائیگی نہ ہو پانے کی وجہ آکسیجن کی سپلائی بند کر دی گئی، '' عباس نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ '' دو دن پہلے ہی آپ نے اس ہسپتال کا معائنہ کیا تھا، بتائیے ان کی موت کا ذمہ دار کون ہے؟ ''

ضلع انتظامیہ نے آکسیجن کی کمی سے انکار

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی شہر گورکھپور میں جمعہ کو ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے، شہر کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں گزشتہ 48 گھنٹے میں 30 مریضوں کی موت کی خبر ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی ٹھپ ہونے کی وجہ سے یہ اموات ہوئی ہیں، تاہم ضلع اور ہسپتال انتظامیہ ان باتوں کو مسترد کر رہا ہے. خبروں کے مطابق مرنے والوں میں گورکھپور کے ڈی ایم راجیو روتیلا نے بتایا کہ جمعہ کو صرف 7 لوگوں کی موت ہوئی ہے،انہوں نے کہا ہسپتال کے پاس کافی آکسیجن تھا، موت کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے.
خبروں کے مطابق 69 لاکھ روپے ادا نہیں ہونے کی وجہ سے آکسیجن سپلائی کرنے والی ایک فرم نے ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی ٹھپ کر دی تھی.