اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وزیر اعلیٰ یوگی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ، کشتی تک جانے کیلئے بچھائی گئی گرین قالین!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 22 August 2017

وزیر اعلیٰ یوگی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ، کشتی تک جانے کیلئے بچھائی گئی گرین قالین!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گورکھپور(آئی این اے نیوز 22/اگست 2017) اتر پردیش اور بہار کے مشرقی علاقے میں اس وقت وسیع پیمانے پر سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے گرین قالین بچھائی گئی ہے،  وزیراعلیٰ کی یہ تصویر بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، سوال یہ ہے کہ ریاست کے لوگوں کو سیلاب نے پریشان کر دیا ہے اور دوسری طرف ریاست کے وزیر اس مہنگی کشتی اور کشتی تک جانے کیلئے گرین قالین کا استعمال کر رہے ہیں، اگر یہ پیسہ متاثرہ افراد پر خرچ کیا گیا تو بہت سے لوگوں کو راحت مل سکتی ہے، اب تک 40 افراد سے زائد کی سیلاب سے موت ہو چکی ہے.
واضح ہو کہ اتر پردیش میں 12.80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، اور اب تک 40 لوگ اپنی جان کھو چکے ہیں، این ڈی آر ڈی ایف کی ٹیم اترپردیش کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہے، 17 کمپنی پی اے سی بھی لوگوں کو سکون پہنچانے کے لئے مصروف ہے، گورکھپور کے بہت سے علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے جو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا گڑھ کہا جاتا ہے.
مہراج گنج میں بھی خوفناک تباہی کا منظر ہے، نیپال سے جوڑنے والے NH-29 پانی کی چپیٹ میں آگیا ہے، مشرقی اترپردیش کے مہراجگنج ضلع میں نیپال کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے تباہی کا عالم ہے، وزیر اعظم یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دوسری جانب، بہار کی ریاست کی تباہی جاری ہے. اب تک 18 ضلعوں میں 304 سے زائد افراد مر چکے ہیں.