رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی (آئی این اے نیوز 22/اگست 2017) بلریاگنج اعظم گڑھ میں واقع تعلیمی و تحریکی مرکز جامعۃ الفلاح کے فارغین کی تنظیم انجمن طلبہ قدیم دہلی یونٹ کا انتخاب عمل میں آیا جس میں نوراللہ خان فلاحی کو بحیثیت صدر یونٹ انتخاب 20 اگست کو عمل میں آیا۔
ملی ماڈل اسکول کے علامہ اقبال ھال میں ہوئے انتخابی عمل کی نسیم الرحمان فلاحی کی قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی، بعد ازاں انجمن کے سکریٹری انعام اللہ فلاحی نے تذکیر کی جس میں انجمن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، صدارتی گفتگو مرکزی انجمن کے صدر مشرف حسین فلاحی نے کی۔
صدر کے انتخاب کے علاوہ شوری کے ممبران کو بھی چنا گیا جس میں عبدالحق فلاحی، راشد حامدی فلاحی، شمشاد حسین فلاحی، شمشیر عالم فلاحی، ارشاد عالم فلاحی، ابوالاعلی فلاحی، آصف نواز فلاحی، رفعت کمال فلاحی، عامر جمال فلاحی ، صلاح الدین ایوب فلاحی کے ساتھ سراج الدین فلاحی اور رضوان خان فلاحی کا نام شامل ہے۔