رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اگست 2017) اعظم گڑھ میں گوپال پور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے نفیس احمد نے علاقہ میں آئے سیلاب علاقہ کا دورہ کیا اور عوام کی پریشانیوں کو سنا، عوام کی پریشانیوں کو سنتے ہوئے نفیس احمد نے عوام کو بھروسہ دلایا کہ جلد ہی اس کا حل نکالا جائے گا اور اس میں ہوئے نقصانات کا معاوضہ بھی دلایا جائے گا.
جناب نفیس احمد نے اپنے ودھان سبھا علاقہ میں 21 گاؤں کا دورہ کیا جو کہ سیلاب سے متأثر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ان گاؤں کے لوگوں وقت پر نہیں نکالا گیا تو آگے وہ حادثہ کے شکار ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جب سیلاب آیا تھا تو سابق وزیر شیوپال یادو جی ان سب گاؤں کا دورہ کیا تھا ساتھ ہی میں ان سب کی بھر پور مدد بھی کی گئی تھی، لیکن آج کہیں بھی راحت کے نام پر کچھ نہیں ہو رہا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے نفیس احمد نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی کو خط لکھا، اس میں انہوں نے ان سیلاب متأثرین کو جلد سے جلد راحت کا سامان مہیا کرائے جانے اور ان کے نقصانات کا معاوضہ دینے کی مانگ کی ہے.