رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 22/اگست 2017) تین طلاق پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے صاف طور پر یہ واضح کردیا ہے کہ یہ مسلمانوں کا مذہبی معاملہ ہے، عدالت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتی ہے، تین طلاق کوئی غیر قانونی نہیں ہے یہ مسلم پرسنل لا کا اہم حصہ ہے.
سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر کوئی قانون بنائے، اس دوران یہ خبر بھی آرہی ہے، کہ سپریم کورٹ نے تین طلاق پر 6ماہ کیلئے روک لگادی ہےتجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اس شق سے مذہب میں مداخلت کا دروازہ کھل گیا ہے، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت 6 ماہ کے اندر تین طلاق پر قانون بنائے.