اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممنوعہ گوشت کے ساتھ پولیس نے پکڑا چار جانور اسمگلر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 24 August 2017

ممنوعہ گوشت کے ساتھ پولیس نے پکڑا چار جانور اسمگلر!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اگست 2017) جين پور کوتوالی تھانہ علاقہ کے قریش نگر میں بے خوف فروخت ہو رہا ہے ممنوعہ گوشت وہیں سلاٹر ہاؤس کو بند کرنے کے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے احکامات کے باوجود جين پور تھانہ علاقہ کے محلہ قریش شہر میں گوشت کی فروختگی زوروں پر چل رہی ہے، جس کی شکایت کئی دنوں سے پولیس کو مل رہی تھي جس پر پولیس نے بدھ کو صبح 5 بجے چھاپہ مار کر گوشت کے ساتھ چار افراد کو پکڑ کر جیل بھیج دیا.
گرفتار ملزموں میں ثاقب اختر بیٹے نور محمد، نورمحمد بیٹے حفیظ اللہ، شعیب اختر بیٹے نورمحمد، علاء الدین بیٹے بدھو رہائشی قریش نگر کوتوالی جين پور کو دفعہ 11 کے تحت جیل بھیج دیا.