اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بی ایس پی لیڈر سنتوس سنگھ "ٹیپو" نے کیا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 13 August 2017

بی ایس پی لیڈر سنتوس سنگھ "ٹیپو" نے کیا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اگست 2017) سنتوس سنگھ عرف ٹیپو بی ایس پی لیڈر نے سگڑی ودھان سبھا علاقہ کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کر امداد دلانے کا بھروسہ دلایا، معلومات کے مطابق کل بی ایس پی لیڈر سنتوس سنگھ "ٹیپو" نے سگڑی اسمبلی کے مہولا گڑھوال باندھ کا دورہ کر سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا.
سیلاب متاثرین سے ملاقات کر ان کے مسائل کو سنا اور مدد کی یقین دہانی بھی دیا.
بتاتے چلیں مہولا گڑھوال گھاگھرا ندی کے کنارے پر ایک 42 کلومیٹر کا بڑا باندھ ہے، جس سے جولائی 2008 میں آئی شدید سیلاب سے باندھ کے دوسری طرف آباد سینکڑوں گاؤں (تقریبا 135) ڈوب گئے اور مکان منہدم ہو گئے تھے.
دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ سوا لاکھ کی آبادی والے اس سیلاب متاثرہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کے تئیں سنجیدہ ہوں، مسائل کو حل کرنے کے لئے اعلی افسران سے مذاکرات کروں گا، ہر ممکن مدد کرنے کی میری کوشش رہے گی.
اس دورے میں ان کے ساتھ اہم طور پر کیلاش یادو، ابھیشیكھ سنگھ، نیرج سنگھ، ستیش رائے، چندركانت سنگھ، رمیش کمار، ناگیندر یادو وغیرہ لوگ ساتھ رہے.