رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اگست 2017) قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ مین روڈ سرائے میر اعظم گڈھ کے طلبہ کا نمائشی پروگرام یوم آزادی کی اہمیت صبح اگیارہ بجے انسٹی ٹیوٹ پر منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے کمپیوٹر سے ڈیزائن دیکر 15 اگست کو جشن آزادی کے طور پر لوگوں سے منانے کی اپیل کی، اور مختلف تختیوں پر " آزادی کو یاد دلائیں دیش ہوا آزاد ہندو مسلم سب کو بتائیں دیش ہوا آزاد " جیسے اشعار لکھ کر اس کو لوگوں تک پہونچانے کے لئے اپنے موبائل اور انٹرنیٹ کا بھر پور استعمال کرنے کو کہا.
منیجر محمد فیصل اعظمی نے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ ہر زبان اردو ہندی انگلش میں یوم آزادی کی اہمیت کو لوگوں کو بتانے کے لئے جو پروگرام پیش کیا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے 15 اگست سے دو دن پہلے اس کی اہمیت کو بتانا اور اجاگر کرنا اور اس کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنا یہ ہم سب کا حق ہے اور ملک کی آزادی جس میں ہمارا ملک یہ آزاد ہوا ہندو مسلم سکھ عیسائی سب نے اپنی قربانیاں پیش کی آنے والا دن ہمارے لئے تاریخ کا ایک اہم اور قومی دن ہے اس لئے اس دن ہم کو پرچم کشائی کیساتھ جشن آزادی کے طور پر منانا چاہیے اور اپنے اکابر و اسلاف کی قربانیوں کو یاد کرنا چاہئے.
ڈائریکٹر محمد انظر اعظمی نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے طلبہ پوری کوشش کرینگے خاص طور سے شوشل نیٹ ورکنگ کے زریعے لوگوں تک اس کی اہمیت کو پہونچایا جائے اور اپنے اکابر کی قربانیوں کو یاد کیا جائے کیونکہ آج ہم کو یاد نہیں لیکن اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں پتہ لگے گا کہ اس ملک کو آزاد کرانے کے لئے ہمارے اکابر واسلاف نے جیل کی تاریک کوٹھریوں اور پھانسی کے پھندوں پر اپنی جانیں نچھاور کی تب جاکر ہمارا ملک یہ آزاد ہوا.
اس پروگرام میں قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کیساتھ عبداللہ اعظمی دانش اعظمی الطاف اعظمی وغیرہ نے شرکت کی.