اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم دیوبند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ :مفتی ابوالقاسم نعمانی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 23 August 2017

دارالعلوم دیوبند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ :مفتی ابوالقاسم نعمانی


رپورٹ: سعید احمد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 23/اگست 2017) طلاق ثلاثہ کے معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے آئندہ چھ ماہ کے لئے روک لگا دیئے جانے کے بعد دارالعلوم دیوبند کی جانب سے بڑا بیان آیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم دیوبند، بورڈ کے فیصلے کی تائید کریگا، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو لے کر وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہیں، جیسا بورڈ فیصلہ کرے گا اس پر ہی دارالعلوم حمایت کریگا، دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی کے حوالے سے ترجمان اشرف عثمانی کا کہنا ہے کہ ابھی تک دارالعلوم کے پاس سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی کاپی نہیں آئی، لہذا اس معاملے میں کچھ بھی بولنا منصفانہ نہیں ہو گا، انہوں نے بتایا کہ جب تک کورٹ کے فیصلے کی کاپی دارالعلوم کو حاصل نہیں ہو جاتی ہے، اس وقت تک دارالعلوم سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی رائے نہیں دیگا، انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو لے کر دارالعلوم مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ہے.
یاد رہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ 10 ستمبر کو بھوپال میں منعقد مجوزہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے پر غورخوض کرے گا۔ 10 ستمبر کو بھوپال میں اسلامی اسکالرس اور قانون کے ماہرین بیٹھیں گے۔ مل بیٹھ کر ہی کوئی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے ۔ تین طلاق کے سلسلے میں بھوپال میں ہونے والی میٹنگ کے بعد ہی بورڈ متفقہ موقف پیش کریگا.