اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور میں کھلے عام فحش و گندی فلم بھری جاتی ہے، لوگوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے كارروائی کا مطالبہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 7 August 2017

مبارکپور میں کھلے عام فحش و گندی فلم بھری جاتی ہے، لوگوں نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے كارروائی کا مطالبہ!


رپورٹ: جـاویــد حســـن انصـاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 7/اگسـت 2017) ریشم نگری مبارکپور کے لوگوں نے ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی سے مبارکپور میں کھلے عام طور پر بھری جارہی فحش و گندی فلم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے.
بتادیں کہ کل ضلع میں 9 افراد کو پولیس نے فحش گندی وڈيو بھرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مبارکپور میں بھی سینکڑوں دوکان کھول کر کھلے عام فحش اور گندی فلم بھری جاتی ہے چاہے روڈویز دوراہی ہو، چھوٹی آر جینٹی، بڑی آرجینٹی، بوالی موڑ، لال کنواں وغیرہ جگہوں پر کھلے عام فحش فلم بھری جاتی ہے، بغیر روک ٹوک بھری جاتی ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ تمام دوکانیں بغیر لائسنس سے چل رہی ہیں جو ​​محکمہ کی ملی بھگت سے یہ سارا کھیل کھیلا جارہا ہے.
 شہر کی عوام نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی سے مطالبہ کیا کہ مبارکپور میں کھلے عام بھری جارہی فحش فلم پر روک لگا کر ایسے دوکانداروں پر سخت کارروائی کی جائے اور دوکانیں بند کرائی جائے.