رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 18/اگست 2017) کل بروز جمعرات بعد نماز مغرب متصلا انجمن نادیة الاتحاد طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم دیوبند کا افتتاحی اجلاس بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا، اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے احتشام الحق جہاناگنجی نے قاری محمد اسعد اعظمی کی قرأت کے ذریعے پروگرام کا افتتاح کیا اس کے بعد گلدستہ نعت پیش کرنے کے لیے محمد بلال اعظمی کو دعوت دی جبکہ تقریر اول محمد اسجد داؤد پور اور تقریر پانی محمد طاہر کھنڈواری نے پیش کی علاوہ ازیں محمد کلیم شیروانی نے تحریک صدارت محمد شہزاد نوادہ نے تائید صدارت اور ابو عبیدہ سجنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اس کے علاوہ پروگرام کے آخر میں دو اہم کوئز(تاسیس دارالعلوم ) اور (علامہ انور شاہ کشمیری علیہ الرحمہ) خدمت علم حدیث کے عنوان سے پیش کی گئی.
قبل از کہ حضرت صدر محترم کے نصیحت آمیز خطاب کو نقل کیا جائے اس بات کی وضاحت کردینا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ پروگرام کے انعقاد سے کچھ روز قبل مسابقہ خطابت و صحافت مکمل ہوا. مسابقہ خطابت میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد اسجد داؤد پور دوم پوزیشن محمد طاہر کھنڈواری جبکہ محمد ابوذر سے سوم پوزیشن سے کامیاب حاصل کی، مسابقہ صحافت میں احتشام الحق جہاناگنجی نے اول محمد حماد آندھی پور نے دوم اور ابو عبیدہ نے سوم پوزیشن سے کامیابی حاصل کی، پوزیشن لانے والے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے جبکہ دیگر مساہمین کو گراں قدر تشجیعی انعامات سے نوازا گیا، جبکہ پروگرام کے آخر میں حضرت صدر محترم مفتی محمد اشرف عباس صاحب نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران طلبہ کو حالات حاضرہ کے مد نظر رکھتے ہوئے فرمایا کہ طلبہ کو اولا درسیات میں مکمل عبور حاصل کرنے چاہیے تاکہ مدلل گفتگو کریں ساتھ ہی ساتھ حضرت نے انجمن کی اہمیت و افادیت کا احساس دلاتے ہوئے فرمایا کہ طلبہ سال بھر میں کم از کم دس تقریریں یاد کریں اور سابقہ تقریر کو دوبارہ پیش کرنے سے مکمل گریز کریں، پروگرام کو کامیاب بنانے میں آس محمد ناظم انجمن محمد اظفر محمد بلال محمد موسی محمد فہیم محمد صادق محمد واصل اور دیگر شرکاء نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن کوشش کی اخیر میں بزم ھذا کے صدر محمد خالد مدارپور نے آنے والے تمام مہمانان عظام اور جمیع حاضرین کا شکریہ ادا کیا.