رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 7/ستمبر 2017) ملک میں ٹرین حادثہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، اتر پردیش میں آج صبح ایک اور ریلوے حادثہ ہوا، شکتی پونج ایکسپریس کے 7 ڈبے پٹری سے اتر گئے، ٹرین ہاوڑہ سے جبل پور جا رہی تھی.
یہ واقعہ اتر پردیش مدھیہ پردیش کی سرحد پر اوبرا تھانہ علاقے کے ففرا کنڈ علاقے میں ہوا، ابھی تک کسی بھی ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے.
آپ کو بتا دیں کہ پیوس گویل کے ریل منتری عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا ریل حادثہ ہے، گزشتہ دنوں میں مسلسل ٹرین حادثات کو لیکر سریش پربھو نے استعفی دے دیا تھا، اس کے بعد پیوش گویل کو ریلوے وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے.
تصاویر دیکھ کر، یہ واضح ہے کہ یہ حادثہ کتنا بھیانک ہے، پٹریوں کے کئی ٹکڑے ٹکڑے بکھرے ہوئے ہیں، ریلوے کے اہلکار اور پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی.