رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دہلی(آئی این اے نیوز 7/ستمبر 2017) رات میں لگاتار بارش ہونے کی وجہ سے دھلی سہارنپور ریل لائن پر بھی اثر پڑا ہے اس لائن پر چلنے والی ریل گاڑی دو سے چار گھنٹے کی دیری سے چلی، جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، دھلی- سہارنپور ریلوے ٹریک پر چلنے والی گاڑی اپنے متعینہ وقت سے چار گھنٹے دیری سے چلنے کا سبب تیز بارش ہونا بتایا جا رہا ہے جس سے ٹرین کی رفتار بھی دھیمی رہی.
اطلاع کے مطابق دھلی سے ہریدوار جانے والی 54475 کو دوپہر دو بجے آنا تھا جو تقریباً ساڑھے تین بجے پہونچ پائی اور 54476 ھریدوار سے دھلی جانے والی ٹرین رات میں دس بجے آنا تھا جو رات میں دو بجے پہونچ پائی، اور 54059 ٹرین رات میں دھلی سے شاملی سوا تین بجے آتی ہے مگر یہ ٹرین صبح سات بجے پہنچی، اور شاملی سے دہلی جانے والی ٹرین صبح ساڑھے چھ بجے شاملی سے روانہ ہوتی ہے مگر ٹرین دیر سے چلنے کی وجہ سے ساڑھے نو بجے روانہ ہو سکی.