اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں ابوسلیم کو عمر قید کی سزا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 September 2017

ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں ابوسلیم کو عمر قید کی سزا!


رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 7/ستمبر 2017) ممبئی کی ایک خصوصی ٹاڈا عدالت نے سال 1993 میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکو ں میں مافیا ڈان ابوسلیم کو عمر قید کی سزا دی ہے۔
واضح رہے کہ ماہ جون میں عدالت نے ابوسلیم و دیگر کو دھماکوں کے مجرم قرار دیا تھا۔
ابوسلیم کا تعلق اعظم گڑھ کے سرائے میر قصبے سے ہے جنہیں 2005 میں پرتگال سے گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے ان تمام لوگوں کو ان دھماکوں کی سازش رچنے اور دھماکہ خیز اشیاء فراہم کرنے کا مجرم پایا تھا لیکن ان تمام کو ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کے الزام سے بری قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ 6/دسمبر 1992 کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی ہندوفسطائی طاقتوں کے ذریعہ شہادت کے بعد ممبئی پورے ملک میں فساد ابل پڑے تھے جس میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے تھے، ممبئی میں سلسلہ وار دھماکے ان فسادات کے فورا بعد ہوئے تھے جس میں 257 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔