اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر دلت طالبہ کو دبنگ نے مارا چاقو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 September 2017

چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر دلت طالبہ کو دبنگ نے مارا چاقو!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد آباد/غازی پور(آئی این اے نیوز 7/ستمبر 2017) چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر دلت طالبہ کو دبنگ نوجوان نے چاقو سے کئی بار حملہ کر زخمی کر دیا، زخمج طالبہ کو علاج کے لئے محمد آباد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کیا گیا.
 بتایا جاتا ہے محمدآباد کوتوالی تھانہ علاقہ کے گوس پور ہریجن بستی کی رہائشی کلاس 11 کی طالبہ ہمیلتا 16 سال بیٹی رام چندر رام بدھ کی صبح سڑک کنارے کھڑی ہو کر شہباجکولی واقع اسکول جانے کے لئے کسی گاڑی کا انتظار کر رہی تھی، اسی وقت مردا تھانہ علاقہ کے چوتھی گاؤں رہائشی اروند رام کو گوس پور میں اپنے رشتہ دار کے یہاں آیا تھا، وہ موٹر سائیکل پر سوار سڑک پر آیا اور طالبہ کے ساتھ چھیڑخانی کرنے لگا، مخالفت کرنے پر طالبہ کے گردن اور بائیں ہاتھ پر چاقو سے حملہ کردیا، طالبہ کے شور مچانے پر ارد گرد کے لوگ جب تک موقع پر پہنچ پاتے تب تک حملہ آور موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گیا. اس صورت میں کوتوالی انچارج ومل کمار مشرا نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس ٹیم حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے.