رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیتاسرائے/جونپور (آئی این اے نیوز 6/ستمبر 2017)جونپور کے كھیتاسرائے تھانہ علاقے کے سید گوراری گاؤں میں گزشتہ رات شوہر نے اپنی بیوی کو دوسرے کے گھر میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ لینے پر اسی گھر میں رکھی کلہاڑی سے وار کر کے ہلاک کر دیا قتل کرنے کے بعد قاتل کلہاڑی لیکر خود تھانے پہنچ گیا جہاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا.
علاقے کے سید گوراری گاؤں کے رہائشی ابرار 45 بیٹے الیاس رات میں کھانا کھانے کے بعد اپنے گھر میں لیٹا تھا تبھی گاؤں کی ایک خاتون بیوی انصار بھی اس کے گھر آتی ہے ابرار گھر میں اکیلا تھا اس کی پہلی بیوی مہجبين مر چکی ہے دوسری بیوی خاتون یہ بھی گاؤں میں الگ رہتی ہے، بتایا جاتا ہے کی گوراری گاؤں رہائشی انصار کو اپنی بیوی شاہجہاں اور ابرار کے درمیان غیر قانونی تعلق کا شک تھا گزشتہ رات جب شاہجہاں ابرار کے پاس آئی تو انصار نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا اسنے غصے میں آکر ابرار کے گھر رکھی کلہاڑی سے ابرار کی گردن پر وار کرتے ہوئے، انہیں جان سے مار ڈالا، قتل کرنے کے بعد انصار نے خود تھانے جا کر اعتراف کر دیا صبح مقتول ابرار کے بیٹے ثاقب کی تحریر پر سید گوراری رہائشی انصاراور اسکی اہلیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا، پولیس دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے ابرار کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے.