رپورٹ:محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بٹراڈی/شاملی(آئی این اے نیوز 3/ستمبر 2017) حضرت مولانا مفتی محمد ارشاد الحق صاحب صدرمجلس احرار ضلع پانی پت (ھریانہ) آج اپنی رہائش گاہ پر تشریف لائے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان اپنے اندر تعلیماتِ نبوی کو کماحقہ اتاریں اور اعلی اخلاق کو اختیار کرے، تاکہ اسلام دشمن طاقتیں کمزور ہوسکے، کیونکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جس معاشرہ میں مبعوث کیا گیا تھا وہ بڑا ہی جاہل معاشرہ طبقہ تھا لیکن آپ ص کے اعلیٰ اخلاق سے سب متاثر ہوگئے تھے، انہیں صفات و کمالات کو اپنانا ہوگا تاکہ برادران وطن بھی اسلام کو اپنا سکیں، اور اسلام کو فروغ مل سکے اور دیش سے بدامنی اور بے ایمانی ختم ہوسکے.