اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوبند میں دردناک حادثہ، تیز بارش میں ایک گھر گرنے سے چار افراد ملبہ میں دبے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 September 2017

دیوبند میں دردناک حادثہ، تیز بارش میں ایک گھر گرنے سے چار افراد ملبہ میں دبے!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/ستمبر 2017) مسلسل بارش کے نتیجے میں آج مدنی مسجد کے قریب ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس  میں راہ چلتے چار لوگ ملبے کے اندر دب گئے، ملبہ ہٹانے تک زخمیوں کی شناخت منی پور کے ایک طالب علم سمیت تین دیگر افراد شامل ہیں.
بتایا جاتا ہے کہ ان دنوں دیوبند و اطراف میں موسلہ دھار بارش ہو رہی ہے جس کے چلتے ایک خستہ حال مکان گر گیا جس کی زد میں راہ چلتے چار افراد آ گئے، خبر لکھے جانے تک آگے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی.