اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عیدالاضحی کے موقع پر گئوکشی کے نام پر لونی کے پرامن فضا کو بگاڑنے کی کوشش، جمعیت علماءہند کے بروقت کارروائی اور پولیس انتظامیہ کے مستعدی سے حالات قابو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 September 2017

عیدالاضحی کے موقع پر گئوکشی کے نام پر لونی کے پرامن فضا کو بگاڑنے کی کوشش، جمعیت علماءہند کے بروقت کارروائی اور پولیس انتظامیہ کے مستعدی سے حالات قابو!


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 3/ستمبر 2017) آج اس وقت لونی کے اندراپوری پولیس چوکی کے سامنے افراتفری مچ گئی جب راہل چودھری نیرج ماوی ہرپیت سنگھ نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ گئوکشی کے نام پر دلی سہارنپور ہائے وے کو جام کردیا اور جے شری رام کے نعرے لگانے لگے جیسے ہی اس کی اطلاع جمعیت علماءہند شہرلونی کو لگی فوراََ پولیس سے رابطہ کیا اور حالات کو کنٹرول کرنے پر دباؤ بنایا اور پولیس نے اپنی مستعدی سے حالات کو کنٹرول کیا.
جمعیتِ علماء کے جنرل سیکریٹری مولانا نزاکت قاسمی نے سی او لونی درگیش سنگھ کو بتلایا کہ مسلمانوں نے کبھی بھی اور بالخصوص عیدالاضحی جیسے مقدس تہوار میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں کی اور نہ ہی غیر ممنوعہ جانوروں کے فضلات کو ادھر ادھر پھینکا بلکہ نگر پالیکا کی طرف سے جو گاڑی بھیجی گئی تھی اس میں ہی ڈالی گئی.
مزید جمعیتِ علماء ہند نے سی او پر دباؤ بنایا کہ ان شرپسندوں کو گرفتار کرکے کیفردار تک پہونچائے تاکہ آئندہ ماحول خراب نہ ہو ۔
اس وفد میں مولانا نزاکت قاسمی حاجی عبدالعزیز قریشی قاری فیض الدین عارف قاری نواب قاری یونس مولانا یاسین صدیقی قاسمی مولانا نظام الدین قاسمی قاری فرمان عارف نعمانی کے علاوہ جمعیتِ کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران موجود تھے۔