رپورٹ: محمد صدرعالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 10/ستمبر 2017) سیلاب کی قیامت خیز تباہی سے متاثر ہوکر لاکھوں لوگوں کی زندگی تباہ ہوگئی ہے، ہزاروں مکانات منہدم ہوگئے ہیں، لاکھوں جانور چارے کے بغیر دم تور دیئے ہیں، جو لوگ اس قیامت خیز تباہی سے زندہ بچ گئے ہیں انکے نزدیک بھوک ایک بڑا مسئلہ بن کر کھڑا ہے، اس سلسلے میں جمعیت علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت اور الحاج حسن احمد قادری جنرل سکریٹری جمعیت علماء بہار کی نگرانی میں بہار کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں راحت رسانی کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے، اسی سلسلے کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے جمعیت ریلیف ٹیم کی جانب سے سیتامڑھی کے باجپٹی بلاک کے کئی گاؤں میں سیلاب متاثرین کے درمیان خوردنی اشیاء، ترپال، اور کپڑے مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی بہار و کنوینر جمعیت ریلیف کمیٹی کے نگرانی میں تقسیم کیا گیا.
اس موقع پر ہرپوروا پنچایت کے مکھیا محمد شرف عالم، سابق مکھیا عبدالمنان، جمعیت علماء باجپٹی بلاک کے صدر محمد ابرارالحق، مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی کے سکریٹری محمد بشیر وغیرہ موجود تھے.