اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: منی دبئی کہا جانے والا سرائے میر کا روڈ گڈھوں میں تبدیل، یوگی سرکار کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 10 September 2017

منی دبئی کہا جانے والا سرائے میر کا روڈ گڈھوں میں تبدیل، یوگی سرکار کا دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا!


رپورٹ: مسعود اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 10/ستمبر 2017) اعظم گڑھ کا ایک قصبہ سرائے میر جسکو منی دبئی بھی کہا جاتا ہے، ویسے تو یہ نام بہت مشہور ہے، لیکن اب اس جگہ کا روڈ کافی خراب ہو چکا ہے جس سے مسافروں کو آنے جانے میں دقتیں ہوتی رہتی ہے، اگر بارش ہو جائے تو روڈ پر نکلنا مشکل ہے، جسے دیکھ کر علاقائی لوگوں میں ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے.
موصولہ خبر کے مطابق کھریواں موڑ سے ننداؤں تک کا روڈ بالکل خراب ہے، آئے دن کسی کے گر کر زخمی کی خبر ملتی ہے، لیکن پھر بھی روڈ کی مرمت نہیں ہو رہی ہے.
علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ یوگی سرکار کا اعلان کہ "15 جون تک یوپی کی عوام روڈ کی دقتوں سے آزاد ہو جائے گی" مکمل طور پر جھوٹا ثابت ہو رہا ہے، پچھلی سرکار میں بجلی پانی اور روڈ بھی  ٹھیک ٹھاک تھا لیکن جب سے بی جے پی سرکار آئی اچھے دن کے بجائے لوگوں کے برے دن دکھ رہے ہیں، صرف بی جے پی کے ہی اچھے دن آئے ہیں، لوگوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیئے کہ جلد اس روڈ کی مرمت کرائے تاکہ مسافروں کی دقتیں ختم ہو سکے.