اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اتحاد نیوز اعظم گڑھ کے زیر اہتمام پہلا آل یوپی تحریری مسابقہ کے نتائج منظر عام پر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 September 2017

اتحاد نیوز اعظم گڑھ کے زیر اہتمام پہلا آل یوپی تحریری مسابقہ کے نتائج منظر عام پر!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/ستمبر 2017) پہلی بار آن لائن نیوز پورٹل اتحاد نیوز اعظم گڑھ (INA NEWS) کی جانب سے آل یوپی تحریری مسابقہ ہوا، جس میں تقریباً سیکڑوں طلبہ حصہ لیکر اپنے مضامین بھیجے.
واضح ہو کہ اس مسابقہ میں شرکت کے حقدار اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے صرف طلبہ کرام تھے، مسابقہ کا موضوع "عیدالاضحیٰ اور اسکا پیغام" تھا، اور اول ہوزیشن کو 1500روپیہ، دوم پوزیشن کو 1000 روپیہ اور سوم پوزیشن کو 500 روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا.
 گزشتہ جمعہ کو تمام مضامین کی چیکنگ کے بعد کل بروز اتوار اعلان کے مطابق قرعہ اندازی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں.
★اول پوزیشن: محمد ہارون سیتاپوری★
 متعلم: خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی لکھنؤ
★دوم پوزیش: محمد افضل غازی پوری★
متعلم نیشنل انسٹی ٹیوٹ فور فیتھ لیڈر شپ غازی آباد
★سوم پوزیشن: محمد شہباز اعظمی★
      متعلم دارالعلوم وقف دیوبند
نوٹ: جلد ہی ان تینوں طلبہ سے رابطہ کر انعامات سے نوازا جائے گا.