اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضلع اعظم گڑھ کے ارشاد علی بنے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج، علاقے میں خوشی کا ماحول!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 September 2017

ضلع اعظم گڑھ کے ارشاد علی بنے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج، علاقے میں خوشی کا ماحول!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بوڑھن پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/ستمبر2017) اعظم گڑھ کے بوڑھن پور تحصیل کے بھیلم پور گاؤں کے ارشاد علی کے الہ آباد ہائی کورٹ کے جج بننے پر جہاں علاقہ میں خوشی کا ماحول ہے، وہیں بوڑھن پور بار ایسویشن نے مٹھائیاں تقسیم کر کے خوشی کا اظہار کیا.
آپ کو بتادیں کہ ارشاد علی کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مدرسے میں اور ہائی و انٹرمیڈیٹ کی تعلیم ادیوگ کالج کوئلسا سے کرنے کے بعد الہ آباد یونیورسٹی سے سنہ 1987ء میں گریجویشن اور ایل ایل بی کرنے کے بعد سنہ 1990ء میں آلہ آباد ہائی کورٹ میں ہی سینئیر وکیل اشوک کھیر کے ساتھ پریکٹس شروع کئے اور آج کافی وقت کے بعد انہیں الہ آباد ہائی کورٹ کا وکیل بنادیا گیا، ارشاد علی پانچ بھائیوں میں سب بڑے ہیں، اور انکے دو لڑکے ہیں، جو کہ راجستھان میں تیاری کررہے ہیں۔