رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/ستمبر 2017) ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں 24 سال قبل 1993 کی سیریل بلاسٹ کیس میں ڈان ابو سلیم کو عمر کی قید کی سزا سنائی گئی ہے، خصوصی ٹاڈا عدالت نے ابو سلیم کو اس دھماکے کا ماسٹرمائنڈ بتاتے ہوئے 2 لاکھ روپے کا جرمہ بھی لگایا ہے، اس کے ساتھ ساتھ طاہر اور فروز خان کو پھانسی اور کریم اللہ شیخ کو بھی سزا کا حکم دیا گیا ہے. ایک دوسرے ملزم کی پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو چکی ہے، 24 سال بعد عدالت نے ان مجرمین کو سزا دے دی ہے.
ابو سلیم کا آبائی گاؤں اعظم گڑھ کے سرائے میر علاقہ میں ہے، وہاں کے لوگ پہلے ہی جانتے تھے کہ ان کو عدالت کو سزا ضرور گی، کیونکہ 16 جولائی 2017 کو عدالت کے ذریعے مجرم قرار دیا گیا تھا، لہذا کل صبح میں علاقے کے لوگ دس ہی بجے سے عدالت کے فیصلے کو جاننے کے لئے بے چین تھے، اور ابو سلیم کے گھر جہاں پر ان کے بڑے بھائی ابو حاکم رہتے ہیں، اس گھر کا باہر سناٹا پسرا ہوا تھا، عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد جب میڈیا کے لوگ ابو سلیم کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے ان کے گھر سرائے میر پہنچے تو میڈیا کے لوگوں کو دیکھ کر محلہ اور قصبہ کے لوگ ابو سلیم کے بڑے بھائی کے بیٹے محمد امیر کے ساتھ ساتھ میڈیا کے سامنے آئے اور اپنی اپنی بات رکھی، ابو سلیم کی بھتیجے محمد عارف نے کہا کہ میں نے عدالت کے فیصلے کو قبول کیا ہے، لیکن مجھے یہ بات غم ہے کہ ایک معاملے میں عدالت کی طرف سے دو طرح کا فیصلہ دیا گیا ہے، اسی مقدمے میں سنجے دت کو چھوڑ دیا گیا اور میرے چاچا کو عمر کی قید کی سزا سنائی گئی ہے، اس پر ہم اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے.
سابق چیئر مین عبیدالرحمٰن نے کہا کہ ہم لوگ عدالت کے فیصلہ کو قبول کرتے ہیں لیکن ہم لوگ ابوسلیم کو انصاف کے دلانے کیلئے ان کے خاندان کے ساتھ قدم سے قدم مل کر آگے کی لڑائی لڑیں گے، ممتاز قریشی، بلال احمد، سندیپ کمار نے کہا کہ ہم سب قصبہ کے لوگ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، پھر بھی ابو سلیم کو ہم لوگ بچپن سے جانتے ہیں وہ ایک شریف لڑکا تھا سرائے میر میں وہ کبھی بھی کسی قسم کا کوئی جرم نہیں کیا.