رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اےنیوز 10/اکتوبر2017) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے کہا کہ 0 سے 5 سال کے بچوں میں غذائی قلت تشویش ناک ہے، بہتر پرورش سے محروم بچوں کو تلاش کر کرکے وسیع پیمانہ پر مہم چلا کر یومِِ وزن منعقد کرائے جائیں گے، ضلع کو دو مراحل میں تقسیم کر کے تاریخ 24 تا 27 اکتوبر 2017 کو بہتر پرورش سے محروم، نہایت کمزور بچوں کی شناخت کیلئے صبح 08 بجے سے آگنواڑی مراکز پر مہم چلائی جائے گی، اور بچوں کا وزن کرایا جائے گا، اگر کسی ناگزیر وجوہات کی وجہ سے پہلے، و دوسرے مرحلے میں جو بچے چھوٹ جائیں گے، ان کیلئے 30 اکتوبر کو ایک اضافی یومِ وزن منعقد کیا جائے گا.
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے تحت ترقی حلقہ کشنی، گھرور، سلطان گنج، کراؤلی، مین پوری شہر، اور دوسرے مرحلہ میں ترقی سیکٹر برناہل، بیور، جاگیر، مین پوری دیہات، اور کرہل میں یومِ وزن منعقد کیا جائے گا. انہوں نے بچوں کو غذائی قلت سے نجات دلانے کیلئے گود لیے گاؤں کے نوڈل حکام، سیکٹر ترقی حکام اور مہم میں لگے ملازمین، افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل بچوں سے وابسطہ اس پروگرام میں مکمل ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں، مہم کے دوران ہر بچے کا وزن کرایا جائے.
انہوں نے 0 سے 05 سال کے بچوں کے سرپرستوں ،والدین سے کہا ہے کہ وہ بھی اس مہم میں اپنا فرض نبھائیں اور مقرر تاریخوں کو اپنے آگنواڑی مرکز پر بچوں کو لے جا کر ان کا وزن کرائیں.