اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: احتشام حسین ہاشمی کو آل انڈیا اقلیتی وکلاء ایسوسی ایشن کا ریاستی صدر منتخب کیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 10 October 2017

احتشام حسین ہاشمی کو آل انڈیا اقلیتی وکلاء ایسوسی ایشن کا ریاستی صدر منتخب کیا!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر2017) ملی رہنماء وسماجی کارکن احتشام حسین ہاشمی ایڈوکیٹ کو آل انڈیا اقلیتی ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا تاریخ 8؍ اکتوبر 2016 کو مرکزی دفتر دارالشفاء )واقع ممبرانِ اسمبلی رہائش گاہ لکھنؤ( میں میٹنگ میں اتفاق رائے اور قومی صدر حاجی نظام خان ایڈووکیٹ کی سرپرستی میں ہاشمی صاحب کو اترپردیش ایسوسی ایشن کا صدر نامزد کیا گیا ہے، ان کے صدر بننے پر وہاں موجود ایسوسی ایشن کے ممبران و عہدیداران نے ان کو مبارکباد پیش کی.
 ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ تنظیم کے دائرے کو ریاست میں مضبوط کریں گے، اور اتر پردیش کے ہر ضلع میں جاکر اقلیتی ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدوروں کے ساتھ مل کر تنظیم کو مضبوط بنائیں گے، اور وکلاء کے مسائل کو قانونی دائرے میں رہ کر انکے حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ، ہاشمی نے کہا کہ اقلیتی طبقہ،دلت طبقہ، پچھڑا سماج، وسبھی کمزور طبقہ کو قانونی مفت مدد فراہم کریں گے.
ہاشمی صاحب کو صدر بنائے جانے پرمدرسہ عربیہ درس القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد اسحاق صاحب ، و خانقاہ رشیدیہ مین پوری کے سجادہ نشین حاجی عبد الرحمان نے بہت بہت مبارک باد پیش کی، اسی ضمن میں اکبر قریشی، نمائندہ سابق چیئرمین نصرین بانوں بھوگاؤں، و سماجوادی پارٹی کے صدر عبدالسلام، عامر ریاض وغیرہ نے تہ دل سے مبارک باد پیش کی.