اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لونی کے وارڈ نمبر 34 کے باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم، مجبوراً خود ہی ڈالنی پڑی مٹی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 October 2017

لونی کے وارڈ نمبر 34 کے باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم، مجبوراً خود ہی ڈالنی پڑی مٹی!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) لونی نگر پالیکا کے وارڈ نمبر 34 پوجا کالونی کے باشندے بنیادی سہولتوں سے محروم ہے بالآخر مجبور ہو کر انھیں خود ہی مٹی ڈلوا کر راستے کو ہموار کرنا پڑا.
 واضح ہو کہ گذشتہ کئی سالوں سے اسماعیل مسجد والی گلی میں دونوں راستے بدحالی کا شکار ہے نہ تو وارڈ ممبر نہ نگر پالیکا چئیرمین اور نہ ہی مقامی ایم ایل اے اس طرف دھیان دیتے ہیں، آئے دن اسکولی بچے، نمازی اور راہگیروں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقامی باشندے ڈاکٹر اقبال، جناب عبدالجبار، مبین بھائی، یاسین بھائی، قاری عمران سمیت درجنوں افراد نے نمائندہ کو بتایا کہ مسلم اکثریتی گلی ہونے کی وجہ سے ہمارے ساتھ سوتیلا رویہ کیا جارہا ہے جبکہ الیکشن آتے ہی برساتی مینڈکوں کی طرح نیتاؤں کا تانتا لگا رہتا ہے لیکن جب یہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو پھر انھیں کچھ یاد نہیں رہتا ہے اور آج تک ہمیں صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتے آئے ہیں اور آج ہمیں مجبوراً راستہ کو ہموار کرنے کیلئے مٹی ڈلوانا پڑ رہا ہے، اسلئے ہماری سرکار سے یہی مانگ ہیکہ ہمیں صرف بجلی پانی اور راستہ ہموار چاہیئے.