رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) اعظم گڑھ گورکھپور ہائیوے پر واقع انجانشہید بازار میں آج زبردست جام لگا جس سے راہگیروں کو تقریباً گھنٹوں تک کھڑا رہنا پڑا.
موصولہ خبر کے مطابق انجانشہید بازار روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے ایک طرفہ روڈ کی وجہ سے اکثر جام لگ جا رہا ہے، کچھ لوگ دوسرے راستے سے گورکھپور کی طرف جانے پر مجبور ہوگئے.
لوگوں کا کہنا ہے کہ آج اتوار کی وجہ سے کالجوں میں چھٹی ہے نہیں تو اسکولی بچوں کو اور دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا، لوگوں نے س بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جلد ہی روڈ مکمل ہوجائے گا پھر عوام کو جام کی دشواریوں سے نجات مل جائے گی.