اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج کے پٹودھ سریاں میں سڑک حادثہ، بائک سوار کی موت، دو زخمی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 October 2017

بلریاگنج کے پٹودھ سریاں میں سڑک حادثہ، بائک سوار کی موت، دو زخمی!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے پٹودھ سریاں بازار میں ایک بائک آٹو کے ساتھ ٹکراؤ ہوا، جس سے بائک سوار گرگیا، دوسرے جانب سے آرہے ٹرک نے اسے روند دیا جس کیوجہ سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ دوسرے زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا.
ذرائع کے مطابق مبارکپور تھانہ علاقہ کے گوسڑی پٹی گاؤں کے رہائشی وجیندر گونڈ (20) بیٹے اچھے لال کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا، ہفتہ کو دیر شام وہ کسی کام سے بلریاگنج کی طرف اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل سے جا رہا تھا، راستے میں پٹودھ سریاں کے قریب آٹو کے ساتھ ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سڑک پر گر گئی اور اسی وقت بلریاگنج سے آنے والی ٹرک تین نوجوانوں کو روندتے ہوئے نکل گیا، اس حادثے میں وجیندر کی موقع پر ہی مت ہوگئی، جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہوگئے، زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں کیا جا رہا ہے،  خبر لکھے جانے تک دونوں زخمیوں کا نام اور پتہ واضح نہیں ہو پایا.