رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) جین پور اور بلریا گنج سے راشٹریہ علماء کونسل کا ٹکٹ برائے چیئرمین متعدد افراد مانگ رہے تھے، آج ضلع ہیڈ کواٹر پر اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ؛
- جین پور سے چیئرمین کیلئے راشٹریہ علماء کونسل کے امیدوار مولانا غلام محمد رضوی صاحب یوں گے.
- بلرياگنج سے چیئرمین کیلئے راشٹریہ علماء کونسل کے امیدوار جناب حافظ فیصل ہوں گے.
راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا طاہر مدنی صاحب نے پارٹی کے تمام کارکنان سے اپیل کی ہے کہ اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور محنت کریں اور ابھی سے جنگی پیمانے پر پوری جدوجہد کریں، جلد پارٹی کا سمبل الاٹ ہو جائے گا اور تمام لوگوں کو باخبر کردیا جائے گا.