رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2017) گجرات اسمبلی الیکشن قریب ہے، تمام سیاسی پارٹیوں نے تیاری کے لئے کمر کس لیا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی مہینہ بھر میں 5 دورہ گجرات کا کر چکے ہیں، وہیں کانگریس کے نائب صدر راھل گاندھی بھی گجرات میں لگاتار کئی دنوں سے عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں، آج سیاسی پارہ مزید چڑھ گیا جب یوپی کے سابق وزیر اعلی سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج گجرات سماجوادی پارٹی کے صدر کے ساتھ میٹنگ کے بعد 5 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، اکھلیش یادو نے کھا کہ ہم انہیں 5سیٹوں پر الیکشن لڑنے جارہے ہیں، جہاں ہماری پوزیشن مضبوط ہے.
سابق وزیر اعلی نے کہا ہم گجرات میں سیکولر طاقتوں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اگر انہیں بی جے پی کے خلاف کوئی پرچار کے لئے بلاتا ہے تو جائیں گے، ان کا اشارہ کانگریس کی طرف تھا، اگلے مہینہ اکھلیش یادو گجرات سماجوادی پارٹی کے حق میں ووٹ مانگنے جائیں گے، ابھی امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا.