ازقلم: سمیع اللّٰہ خان جنرل سکریٹری: کاروانِ امن و انصاف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الحمدلله شاہ ملّت جیل سے رہا ہوگئے
تمام تعریفیں اللّٰہ ہی کو سزاوار ہیں، صد شکر ہے کہ آج ہمارے ملک کے مؤقر عالم دین، مولانا انظر شاہ قاسمی جیل سے رہا ہوگئے ہیں، اس موقع سے قوم ان کا خیرمقدم کرتی ہے، ان کے لیے عقیدت و محبت کے جذبات نچھاور کرتی ہے۔
حضرت مولانا انظر شاہ قاسمی مدظلہ العالی، قید وبند کی صعوبتوں سے باعزت بری قرار پائے، بفضلہ تعالٰی آج ان کی رہائی بھی عمل میں آئی، رہائی کے بعد حضرت مولانا، امیر الہند صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی حفظہ اللّٰہ سے ملے، ایک بار پھر سے ہم جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی، اور لیگل سیل کے سربراہ گلزار اعظمی صاحب اور پوری ٹیم کو تہہ دل سے ان کی عظیم کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتےہیں، اور مولانا کی رہائی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتےہیں، بطور طبقۂ علماء اور اہالیان بنگلور کو تہنیت پیش کرتےہیں.
القاعدہ کے دہشتگردی کے الزام میں عدالت سے باعزت بری ہونے والے ہمارے محترم عالم حق مولانا انظر شاہ صاحب کی رہائی پر بھی میڈیا کو ویسے ہی سانپ سونگھ جائے گا، جیسے کہ عدالت سے باعزت بری کے ججمنٹ پر میڈیا کو سانپ سونگھ گیا تھا، اس لیے نوجوانوں کی ذمہ داری ہیکہ مولانا کی رہائی کو اپنے اپنے طور پر وائرل کریں، اور مولانا کا استقبال بھی کریں ۔
کہ یہی موقع ہے علماء حق کے ساتھ ہونے کا.
پس سب مل جل کر کہیں:
مرحبا ائے شاہ ملت مرحبا