رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/اکتوبر 2017) ریشم نگری مبارکپور میں سیاسی دھوم دھام اب نظر ںے لگی ہے، میونسپلٹی کونسل صدر کے عہدے کے لئے ممکنہ امیدوار بہت تھے، لیکن آرچھڑ کی چكری کے چلتے اب انہیں پردہ میں رہنے والی اپنی بیویوں یا گھر کی کسی دوسری عورتوں کو انتخابی میدان میں اتارنا ہوگا، کیونکہ آرچھڑ فہرست کے مطابق مبارکپور صدر عہدہ پسماندہ طبقے(پچھڑا ورگ) کی عورت کے لیے مخصوص ہو گیا ہے، وہیں ایک سال سے عوام کے درمیان اپنی موجودگی درج کرانے اور ہورڈنگ و بینروں کے سہارے اچھی خاصی رقم خرچ کرنے والے ان امیدواروں کو اب ایک بار اپنی بیویوں کے نام کی ہوڈنگ و بینر بنوانے پڑیں گے، اور تب تک چناؤ ضابطہ اخلاق (آچارسہینتا) لاگو ہو جائے گا اور محکمہ ان کی ہوڈنگ اتار دیں گے، ان میں کچھ امیدواروں کی بیویاں جہاں سابق چناؤ میں جدوجہد کر چکی ہیں وہیں ایک ممکنہ امیدوار اس میونسپلٹی کے صدر کے عہدے کی کرسی پر بھی رہ چکی ہیں.
کچھ امیدوار ایسے بھی ہیں جو سائن (دستخط) نہیں کر پاتی ہیں، جو ایک بحث بنی ہوئی ہے.
آرچھڑ کی اس چكری سے ایک بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ پردیش کی ایک بڑی پارٹی کی طرف سے اسمبلی کا امیدوار بنانے کے تقریبا ڈیڑھ سال بعد ان کا ٹکٹ کاٹ کر دوسرے امیدوار کو دے دیا گیا تھا تبھی سے موجودہ صدر اپنی مدت میں کئے گئے کاموں کے نام پر اس انتخاب میں میدان میں اترنے کو پھر تیار تھے، لیكن آرچھڑ فہرست میں صدر کے عہدے پسماندہ طبقے کی عورت کے لئے مخصوص ہونے کی وجہ سے ان کا پتہ پوری طرح صاف ہو گیا ہے، اپنی سیاسی بساط بچائے رکھنے کے لیے ان کا اگلا قدم کیا ہوگا اس پر بھی عوام کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں.