اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پرانی چنگی چوراہے کا نام "مولانا مبین الحق چوک" میں تبدیل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 22 October 2017

پرانی چنگی چوراہے کا نام "مولانا مبین الحق چوک" میں تبدیل!


مولانا محمد مبین الحق قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے بڑے بیٹے اور علمی جانشین مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے مولانا کے نام سے لگائے گئے پتھر کی نقاب کشائی کی!

رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 22/اکتوبر 2017) صنعتی شہر کانپور کی چمڑہ صنعت کیلئے دنیا بھر میں مشہور جاجمؤ واقع پرانی چنگی چوراہے کا نام نگر نگم کانپور کی جانب سے عظیم سماجی ، مذہبی رہنما و مشہور عالم دین حضرت مولانا محمد مبین الحق ؒ قاسمی سابق امام وخطیب جامع مسجد اشرف آباد جاجمؤ کے نام پر ”مولانا مبین الحق چوک“ رکھا گیا ہے۔
 مولانا مبین الحق صاحب کے بیٹے آپ کے علمی جانشین اور جمعیة علماء اتر پردیش کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی قائم مقام قاضی شہر کانپور کے ساتھ ہی علاقائی کارپوریٹر حاجی شمیم آزاد نے مولانا ؒ کے نام سے لگائے گئے پتھر سے نقاب کشائی کی۔
اس موقع پر مولانا اسامہ قاسمی نے وہاں موجود جم غفیر کے ساتھ اپنے والد صاحبؒ کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر دلعزیز مولانا مبین الحق صاحب ؒجمعیة علماء ہند کے سابق صدر مولانا اسعد مدنیؒ کے بے حد قریبی تھے۔ حضرتؒ45سالوں تک یوپی کے بڑے ادارے جامع العلوم پٹکاپور کانپور میں پڑھاتے ہوئے ناظم تعلیمات، صدر مدرس اور شیخ الحدیث ثانی جیسے اہم عہدوں پر رہنے کے ساتھ ہی سالوں تک جمعیة علماء کانپور کے صدر بھی رہے، اپنے صدارت کے دور میں ایشاء کے سب سے بڑے جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی قیادت بھی کی اور ہمیشہ ہی قومی اتحاد ،بھائی چارے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی بات کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ہی مولانا نے 40 سالوں تک جامع مسجد اشرف آباد میں خطیب وامام کے عہدے پر فائز رہ کر علاقہ کو فیض بخشا۔
مولانا اسامہ نے بتلایا کہ مولانا مبین الحق صاحب ؒ نے کانپور کی 45 سالہ زندگی میں کبھی بھی کسی کا دل نہیں دکھایا جوکہ اپنے آپ میں ہی بے حد مشکل اور ایک انوکھا ریکارڈ رہا ہے، مولانا ؒ ساری زندگی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن خصوصاً اہالیان جاجمؤ کی پریشانیوں اور دقتوں کا روحانی حل نکالنے کے ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی مشن پر کام کرتے رہے، اسی وجہ سے تمام مذاہب ،طبقہ اور مسلک کے لوگ اپنے اپنے مقاصد میں کامیابی کے لئے آشیرواد اور دعائیں لینے کیلئے آخری ایام تک آتے رہے۔وہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور انشاءاللہ ان سے جڑی یادیں بھی ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ مولانا مبین الحق صاحبؒ سے قربت رکھنے والے حاجی عبد الوہاب عراقی اشرف آباد، حاجی محمد حمزہ گجوپوروہ، حافظ ممتاز بھلا اسٹیٹ، الحاج ہارون رشید موتی نگر، محمد صالحین عرف ننھے، حاجی انوار احمد ڈان ٹینری سمیت بڑی تعدا میں لوگوں نے کہا کہ آج مولانا ؒ کے نام سے لگایا گیا یہ پتھر صرف پتھر نہیں ہے بلکہ مولانا ؒسے جڑی ایک یاد ہے ،ہم سبھی لوگ اس چوراہے کو آج سے ”مولانا مبین الحق چوک “کہیں، اس طرح سے ہم جتنی مرتبہ بھی اس چوک سے نکلیں گے اور جب مولانا ؒ کا نام دیکھیں گے تو ان سے جڑی یادیں ہمارے دلوں میں تازہ ہوںگی ،انشاءاللہ۔ اسی کے ساتھ مولانا اسامہ نے کانپور نگر نگم کو اپنے بزرگوں اور ملک کے اہم لوگوں کی یاد میں اٹھائے گئے اس قدم کو سراہتے ہوئے کارپوریٹر حاجی شمیم آزاد کا خاص طور سے شکریہ ادا کیا ، جن کی کوششوں سے اس چوراہے کو یہ نام دیا گیا۔ اللہ ہمیں بھی اور موجود سبھی لوگوں کو حضرت مولانا مبین الحق صاحب قاسمی ؒ کے جیسے ہی نیک سیرت بننے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
اس موقع پر کارپوریٹر حاجی شمیم آزاد نے مولانا مبین الحق ؒکے ساتھ بتائے گئے اوقات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ مولانامبین الحق صاحب ؒ دین کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں اور ملک کی ترقیات پر ہمیشہ ہی زور دیتے رہے،آپ ؒ کی دعائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ ہیں۔ آج مولانا اسامہ صاحب کے ساتھ ہی تمام لوگوں کی دعاﺅں سے ہم سب نے مل کر اس چوراہے کا نام نگر نگم کے ذریعہ ”مولانا مبین الحق چوک “ رکھوایا ہے۔یہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے کہ اس چوراہے کا نام کسی عالم سے منصوب کیاجنہوں نے خاص طور سے جاجمؤ کے لوگوں کیلئے آخری وقت تک کام کیا۔ کارپوریٹر شمیم آزاد نے لوگوں سے آگے چل کر اس چوک کو مزید خوبصورت بنوانے کا وعدہ بھی کیا۔
اس موقع پر مولانا مبین الحق کے بھائی قاری محمود الحق رئیس القاسمی،مولانا مبین صاحب ؒکے چھوٹے بیٹے محمد ثمامہ، پوتے حافظ امین الحق عبد اللہ، مولانا غلام قادر، مولانا نور الدین احمد قاسمی، مولانا اکرم جامعی ،مفتی سید محمد عثمان قاسمی، عشرت سبحان، راشد خورشید، حاجی عبد المنان ، حاجی انوار الحق ، اکرام بیگ، رمضانی ، راجو ،چنو ،مولانا عبد التواب قاسمی، مفتی محمد ناصر جامعی، مولانا محمد عیسیٰ قاسمی، سرفراز ،شہنواز،حافظ محمد صدیق، معید احمد، نور العین ٹارزن، عظمت منظور، محمد عقیل ،منشی اخلاق، چنو عثمانی، محمد خالد، محمد ایان، عبد المعید، محمد ارمان، محمد سلمان منصوری، سمیع اللہ ، منا، ببلو کے ساتھ ہی بھٹہ ،ڈیفنس کالونی ، جے کے کالونی ، پوکھرپور ، سنجے نگر ، تاڑبغیہ ، پوکھرپور، پوکھرپور، لال بنگلہ سمیت جاجمؤ کے مختلف علاقوں کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے مولانا مبین الحق صاحبؒ کو اپنی محبت و تعلق کو ظاہر کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔