رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 5/اکتوبر 2017) غازی آباد ضلع کے تحصیل لونی میں واقع گاؤں منڈولہ میں آواس وکاس یوجنا نے کسانوں سے جوزمین خریدی تھی اس کی قیمت بہت کم تھی اسی کو لیکر تقریبا پانچ گاؤں (منڈولہ پنچ لوک اگرولہ میرپور نوادہ) کے کسان دس مہینے سے احتجاجی مظاہرہ پر بیٹھے ہیں دھرنے میں یہاں کے بچے بوڑھے جوان اور عورتیں شامل ہیں.
دھرنے کی قیادت کررہے نوین تیاگی نے بتایا کہ ہماری سرکار سے صرف ایک ہی مانگ ہیکہ ہمیں ہماری زمینوں کا مناسب معاوضہ دیا جائے.
عوام کا کہنا ہے کہ سرکار اگر ہماری مانگ پوری نہیں کرتی ہے تو ہم لوگ اپنی جان یہیں پر دے دیں گے.
حاجی سلطان احمد نے بتایاکہ ہماری مانگ ایک یہ بھی ہیکہ منویر توتیا جسکو یہاں کے حکام نے ضلع بدر کر رکھا ہے اس پر سے فورا پابندی ہٹایا جائے اس درمیان لونی سی او ایس پی دیہات بھی موجود تھے مگر کسانوں کا صاف کہنا ہیکہ ہمیں ہرمرتبہ صرف بھروسہ دیا جاتا ہے اور کچھ نہیں ملتا اسلئے ہمارے درمیان ڈی ایم صاحبہ آئیں اور ہماری مانگ کو سرکار سے دلوائیں، خبر لکھیں جانے تک ڈی ایم صاحبہ ان کے درمیان نہیں پہونچی تھی.