اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنی نسلوں کو ہر حال میں دینی تعلیم دلائیں: علامہ یامین

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 23 October 2017

اپنی نسلوں کو ہر حال میں دینی تعلیم دلائیں: علامہ یامین


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت(آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2017) شہر باغپت کا دینی ادارہ دارالعلوم سراجیہ میں میں گزشتہ رات اجلاس عام منعقد کیاـگیا جس کی صدارت جامعہ دارالعلوم جلال آباد کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت علامہ محمد یامین صاحب نے فرمائی، پروگرام کا آغاز قاری محمد شارق کی تلاوت پاک سے ہوا اور مشہور شاعر عارف سراج نعمانی نے شان نبی میں ہدیہ صلوۃ و سلام پیش کیا، اجلاس میں آنے والے دور دراز کے علماء نے خطاب کیا.
مفتی شاہ عالم صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہندوستان میں علماء جنگ آزادی کے لیے کوشش نہ کرتے تو یہ ملک ہرگز آزاد نہ ہوتا.
 مفتی شعیب صاحب نے اپنی خطاب میں کہا کہ اصل کامیابی مکمل دین پر چلنے میں ہے.
مولانا فیروز الدین صاحب نے راہ خدا میں مال خرچ کرنے کے فضائل بتلایا.
جس سے اجلاس میں شریک افراد نے مدرسہ کا خوب تعاون بھی کیا، آخر میں حضرت علامہ یامین صاحب نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ آج جو مسلمان ذلت ورسوائی کا شکار ہے اس کی سب بڑی وجہ دینی تعلیم سے دوری ہے اسلئے ہر حال میں اپنی اولاد کو دینی تعلیم دلائیں چاہے اپنے اخراجات میں کمی کرلیں مگر ضرور تعلیم دلائیں، اجلاس کا اختتام حضرت ہی کی دعاء پر دیر رات دیڑھ بجے ہوا.
اس موقع پر مولانا عمران، مولانا ناظم مفتی عارف،قاری یعقوب، مفتی فرمان، حافظ عامر، حافظ شعیب اور آس پاس کے فرزندان اسلام نے شرکت کی.