اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوگاؤں: سحر ہیلتھ سینٹر کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 23 October 2017

دیوگاؤں: سحر ہیلتھ سینٹر کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد!


رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2017) سحر ہیلتھ سینٹر دیوگاؤں کی جانب سے آج مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جانچ کے ساتھ مفت دوائیاِ بھی دی گئی، سحر ہیلتھ سینٹر کے  ڈاکٹر و ٹی بی اور دم کے مشہور معالج گلزار احمد اعظمی نے بتایا کہ اس طرح کا میڈیکل کیمپ ہر ماہ میں اس ہیلتھ سینٹر کی جانب سے لگایا جاتا ہے، اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کی جاتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم دھیرے دھیرے دستک دے رہا ہے جس میں دم کے مریضوں کو کافی دقتیں ہوتی ہیں، ایسی صورت میں ان کو دوا کے ساتھ ساتھ پرہیز کی بھی ضرورت ہوتی ہے، اور ہر ٹھنڈی چیز سے ان کو بچنا بہت ضروری ہوتا ہے چاہے وہ کسی طرح کی بھی ہو، انہوں نے بتایا کہ آج کے س کیمپ میں 276 لوگوں نے جانچ کرا کر دوائیاں لے گئے.
اس موقع پر دوا کی مشہور کمپنی سپلائر انجنی سنگھ، محمد عاطف، اخلاق احمد، منوج کمار، ماسٹر تبریز، ٹیپو سلطان وغیرہ خاص طور پر موجود رہے.