اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کے باغ خالص گاؤں کی ایک بیوی کی فریاد، میرے شوہر کی جان بخش دو صاحب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 October 2017

اعظم گڑھ کے باغ خالص گاؤں کی ایک بیوی کی فریاد، میرے شوہر کی جان بخش دو صاحب!



رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 5/اکتوبر2017) جين پور کوتوالی علاقے کے خالص پور رہائشی نرگس جہاں زوجہ جمال الدین عرف ننھے کی جان مال کی حفاظت کا مطالبہ لگاتے ہوئے سی او سگڑی سدھاکر سنگھ کو ایک اپلیکیشن دے کر حفاظت کی فریاد کی ہے.
آپ کو بتادیں کہ پردھان اکرام اللہ پر دھمکانے اور جان سے مارنے کی دھمکی کو لیکر سی او کو یہ درخواست دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 20 ستمبر 2017 کو شام تقریبا 7:00 بجے جين پور مارکیٹ سے موٹر سائیکل سے گھر لوٹتے وقت پانچ سات لوگوں نے جان لیوا حملہ کر، جمال الدین عرف ننھے کو مارپیٹ کر زخمی کر دیا تھا، جس کو لے کر نازک حالت میں ایک ہفتے تک صدر ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، اور واپسی پر جب جين پور پولیس کو تحریر دی تو پولیس نے دفعہ 325، 504، 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، پر اب تک گرفتاری نہ ہونے اور کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بار بار جمال الدین کو دھمکی ملنے پر بدھ کو بیوی بچے کے ساتھ سی او سگڑی کے یہاں پہنچی اور شوہر کے تحفظ کی فریاد کی، جبکہ نرگس جہاں کا الزام ہے کہ اس سے قبل بھی شوہر پر 2 بار حملہ کیا جاچکا ہے، پر وہ بال بال بچ گئے تھے معاملہ گرام پنچایت میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی جن سوچنا مانگنے کو لے کر ہے، وہیں دوسری طرف 21 ستمبر کو ہی اکرام اللہ کی طرف سے بھی جين پور کوتوالی میں تحریر دی گئی تھی کہ جمال الدین کی طرف سے کئی لوگوں کے ساتھ میرے اوپر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا اور گردن پر وار کیا گیا جس سے وہ کچھ دن ہاسپٹل میں بھرتی بھی رہا، پر پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا معاملہ گاؤں سے منسلک ہونے کی وجہ سے نرگس جہاں اور ان کے خاندان بڑے حملے کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔