اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج میں چئیرمین عہدہ کے لئے ہلچل ہوئی تیز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 16 October 2017

بلریاگنج میں چئیرمین عہدہ کے لئے ہلچل ہوئی تیز!


از قلم :علی اشہد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلدیاتی انتخاب اعظم گڑھ کا بگل بج گیا اور سبھی لوکل پارٹیاں اپنے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر رہی ہے حالانکہ بلدیاتی انتخابات میں کسی پارٹی سے مقابلہ کرنا اہم نہیں ہوتا کیونکہ اس کا اثر سرکار پر نہیں پڑتا لیکن پھر بھی لوگ سیاسی پارٹی کا سہارا لیتے ہیں، الیکشن کا اشارہ ملتے ہی بلریاگنج حلقہ کے لوگ الگ الگ پارٹیوں سے امیدواری کا دعوٰی پیش کرنے لگے اسی بیچ بہت دنوں سے مشکوک میں چل رہی راشٹریہ علما کونسل کے بینر تلے امیدواروں کی ہوڑ لگی ہوئی تھی پچھلی بار علما کونسل کے امیدوار نے بلریاگنج سے بھاری جیت حاصل کی تھی اس وجہ سے اس بار بھی لوگ اپنی قسمت آزمانے کے لئے علماء کونسل کے دفتر کے چکر کاٹتے نظر آئے کافی چہروں نے دعوٰی پیش کیا اور اس کشمکش میں علماء کونسل کے قومی جنرل سیکرٹری مولانا طاہر مدنی صاحب نے حتمی فیصلہ لیتے ہوئے سالوں سے پارٹی کے لئے کام کرنے والے حافظ فیصل کو امیدواری کے لئے چنا اس کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی سے ڈاکٹر مدن لال نے بابو جاوید صاحب کو امیدواری کے لئے چنا بابو جاوید ایک جانا پہچانا چہرہ ہے اور آزاد امیدواری کے لئے کافی چہرے سامنے آرہے ہیں جیسے حاجی نثار احمد، مرزا راشد بیگ، سفیان پیٹی والے، اور سابق چیئرمین وریندر وشوکرما وغیرہ وغیرہ ان سبھی کے بیچ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلم اکثریتی قصبہ میں مسلمان امیدواروں کی تعداد بہت ذیادہ ہے اور صرف ایک غیرمسلم امیدوار ہے کہیں پچھلی تاریخ نہ دہرا دی جائے اس لئے اس بار آزاد امیدواروں کو بہت سوچ سمجھ کر امیدواری میدان میں اترنا چاہیے کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم آپس میں لڑ جائیں اور بازی کو اور مار لے جائے اور خاص کر ووٹروں سے میری درخواست ہے کہ بہت سوچ سمجھ کر کسی ایک کو چنیں کیوں کہ یہ بلریاگنج کے 5 سالہ مستقبل کا سوال ہے.