رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اکتوبر 2017) سی بی ایس سی پیٹرن اسکول سینٹرل پبلک اسکول حسین آباد میں 17 اکتوبر دن منگل صبح دس بجے پیری پرائمری نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا جائے گا، جس کی تیاری میں بڑی تیزی سے کام چل رہا ہے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے اسکول کے مینیجر اياز احمد خان، ڈپٹی مینیجر نواز احمد خان، ریکھا سنگھ اور ذیلی مینیجر خانم ترنم مصروف ہیں اسکول کے فاؤنڈر مینیجر اياز احمد خان نے بتایا کہ اس پیری پرائمری سکول کا افتتاح کل بروز منگل کو کیا جائے گا.
تعلیمی علاقے کے پروانچل گورو چلڈرن اسکول اعظم گڑھ کے مینیجر پنڈت بجرنگ ترپاٹھی، سابق ایم پی اور سینئر کانگریس پارٹی کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر سنتوش کمار سنگھ، شفا اسپتال گورکھپور کے مالک ڈاکٹر ایم ایس خان، اور مبارکپور کے سربراہ سماجی کارکن حاجی عبدالمجید انصاری کے ہاتھوں افتتاح کیا جائے گا، پروگرام کی صدارت مولانا آزاد ڈگری کالج انجان شہید کے مینیجر مرزا عارف بیگ صاحب ہوں گے.
واضح ہو کہ سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور کا واحد ایسا اسکول ہے جہاں بچوں کو اچھے اساتذہ کی طرف سے اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور چھوٹے بچوں کے لئے جھولا سے لے کر ہر طرح کی سہولت موجود ہے.
سینٹرل پبلک اسکول کے فاؤنڈر مینیجر چئرمین اياز احمد خاں نے آئی این اے نیوز صحافی جاوید حسن انصاری کو بتایا کہ نئی بلڈنگ افتتاح کرنے کا مقصد یہ ہے کہ چھوٹے بچوں کے لئے الگ بلڈنگ تعمیر کرا کر انہیں بہتر تعلیم دی جائے، ساتھ ہی ان کے لئے جھولا کے ساتھ کھیل کود کے اور انتظام رہے گا، انہوں نے کہا کہ نئی بلڈنگ کے افتتاح کیلئے پروگرام کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے انہوں نے تمام لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے.