رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 16/اکتوبر 2017) اترپردیش میں مسلم طلبہ و نوجوانوں کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیا لوجی کے زیر اہتمام اعظم گڑھ کے کربلا میدان میں "غم نہ کرو، اللہ ہمارے ساتھ ہے" کے عنوان سے ایک کانفرس کا انعقاد کیا گیا، اس کانفرنس میں پورے اترپردیش سے مندوبین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جمیل صدیقی نے اسلام اور اہل اسلام کو لاحق اندرونی اور بیرونی خطرات پر تفصیل سے گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ حالات کے سرد یا گرم ہونے کے باوجود بھی اہل ایمان کو اپنے دین اور ایمان سے چمٹے رہنا چاہیئے۔
مولانا نے کہا کہ دنیا کے فرسودہ نظام ناکام ہوچکے ہیں اور لوگ پریشان ہیں کہ کدھر جائیں، ایسے میں داعیان حق کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو یہ بتائیں کہ کامیابی صرف اسلام میں ہی ہے۔