اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تحصیل کو تقسیم کئے جانے کے خلاف وکلاء اور پردھانوں نے احتجاج کا کیا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 October 2017

تحصیل کو تقسیم کئے جانے کے خلاف وکلاء اور پردھانوں نے احتجاج کا کیا اعلان!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھوگاؤں/مین پوری(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) تحصیل کو تقسیم کئے جانے کے خلاف وکلاء اور پردھانوں نے احتجاج کا اعلان کیا ، گرام پردھان اور تحصیل کے وکلاء کے متحد ہو کر تحصیل کو تقسیم نہیں ہو نے دیں گے،تحصیل نہ تقسیم کئے جانے کے متعلق بھوگاؤں کے ممبر اسمبلی رام نریش اگن ہوتری سے معاونت کی اپیل کی ہے ،گرام پردھان اور وکلاء نے 16 اکتوبر بروز پیر کو ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے.
اتوار کو گرام ہمائیوں پور میں گرام پردھان نمائندے دھرمیندر سنگھ چوہان کی سربراہی میں 15 گرامو ں کے پردھانوں اور تحصیل وکلاء کونسل کے صدر پنکج سکسینہ کی قیادت میں اجتماعی نشست کا انعقاد کیا گیا،نشست سے خطاب کرتے ہوئے دھرمیندر چوہان نے کہا کہ ہم تحصیل کی تقسیم کسی بھی قیمت پر نہیں ہونے دیں گے، اگر ضرورت پڑی تو بھوک ہڑتال بھی کریں گے، علاقائی کسانوں کے مفاد میں تمام گرام پردھان متحد ہوکر اس جنگ کے لیے آگے قدم بڑھا چکے ہیں،پنکج سکسینہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کا کسی بھی قیمت پر استحصال نہیں ہو نے دیگی،کونسل کے صدر پنکج سکسینہ نے پردھانو ں تعاون ما نگتے ہوئے کہا کہ اگر 29 گاؤں کے 15 گرام پردھان اور وہاں کے عوام وکلاء کا تعاون کرنے کے لیے خود آگے آئے ہیں تو تحصیل وکلاء کو نصل ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے کو تیار ہے. نائب صدر اکھلیش راجپوت نے ریاست اترپردیش کی حکومت کے سربراہ یوگی آدتیہ ناتھ سے تحصیل کی تقسیم روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے، بھوگاؤں گرام پردھانو ں نے تحصیل کی تقسیم نہیں سہینگے ،نہیں سہینگے کے نعرے لگاتے ہوئے اس کی آواز موبائل کے ذریعے علاقائی ممبر اسمبلی رام نریش اگنی ہوتری تک پہنچاتے ہوئے ان سے تحصیل تقسیم کو روکے جانے کے لیے تعاون کئے جانے کا مطالبہ کیا.
نشست میں راجیش راجپوت ایڈ ، نعیم انصاری، رادھے شیام، رام کھلاڑی ،برجناتھ سنگھ، ستیہ پال سنگھ، شیطان سنگھ، شودان سنگھ، ہری سنگھ، رمیش، اپیندر سنگھ چوہان، ستیہ دیو ورما، چرن سنگھ، رامیندر سنگھ، رام پرکاش، نندلال، تلسی رام، مہندر سنگھ، کوشلیندر سنگھ، وشنو دیال، وغیرہ نے اظہار خیال کیا.
بھوگاؤں گرام پردھانوں نے تحصیل کی تقسیم نہیں سہیں گے ،نہیں سہیں گے کے نعرے لگاتے ہوئے اس کی آواز موبائل کے ذریعے علاقائی ممبر اسمبلی رام نریش اگنی ہوتری تک پہنچاتے ہوئے ان سے تحصیل تقسیم کو روکے جانے کے لیے تعاون کئے جانے کا مطالبہ کیا.