اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پینٹنگ مقابلہ میں بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا دیا پیغام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 14 October 2017

پینٹنگ مقابلہ میں بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا دیا پیغام!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2017) کم وبیش دنیا کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، لڑکیوں کو کم اہمیت دینے کی وجہ سے انسانیت خطرے میں پڑ سکتی ہے، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے تحت مین پوری کے ڈاکٹر کرن سوجیا سینئر  سیکنڈری ایجوکیشنل اکیڈمی میں منعقد پینٹنگ مقابلہ میں بچوں نے متحرک پینٹنگ پیش کی، ضلع مین پوری کے گیارہ تعلیمی اداروں نے منعقد مقابلہ میں حصہ لیا، مقابلہ میں انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم انوشکا نے پہلا مقام حاصل کیا، اور اپنے ادارہ کا نام روشن کیا، اس مقابلہ کے افتتاحی تقریب میں نائب ضلع مجسٹریٹ امت سنگھ اور کنور آر سی مہیلا کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شیفالی یادو نے مشترکہ طور پر طلباء کو خطاب کیا ایس ڈی ایم مین پوری نے کہا کہ حکومت مادر شکم میں بچوں قتل کی روک تھام کے لئے عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ ذمہ داری عام شہریوں، سماجی تنظیموں اور اسکولوں، تعلیمی اداروں کو بھی اٹھانا چاہئے، ڈاکٹر کرن سوجیا اکیڈمی کے ذریعہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے تحت منعقد کرایا گیا پروگرام ایک قابلِ تعریف قدم ہے، پرنسپل ڈاکٹر یادو نے کہا کہ معاشرے میں لڑکیوں پر بہت سی پابندی عائد ہوتی ہیں یہ غلط ہے، لوگوں کو اپنی سوچ تبدیل کرنا پڑے گی، آج ہم 21 ویں صدی میں ہیں اور یہاں لڑکیاں دیش کے لئے میڈل (انعامات ) لارہی ہیں، اور چاند تک پہنچ رہی ہیں.
انسٹی ٹیوٹ کے ناظم ڈائریکٹر اشوک کمار یادو نے لڑکیوں کی طرف سے بنائی گئی متحرک پینٹنگ کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ یہ بیٹیاں تعلیم یافتہ ہو کر گھروں میں علم کی شمع روشن کرتی ہیں.
مقابلہ میں جونیئر کلاس میں ڈاکٹر کرن سوجیا سینئر سیکینڈری ایجوکیشنل اکیڈمی کی انوشکا شاکیہ نے پہلا مقام حاصل کیا، راجکیہ انٹر کالج کی سیوشی پانڈے نے دوسرا مقام حاصل کیا، اور کنور آرسی انٹر کالج کی طالبہ نازیہ نے تیسرا مقام حاصل کیا.