رپورٹ: عبدالرب شیرازی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بنارس(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2017) ورانسی کے سگرارا تھانہ حلقہ ویدھا ویہار کالونی میں رات بائیک سوار دو بدمعاشوں نے گٹی بالو کے ٹھیکیدار وشال سنگھ 35 سالہ کو دوڑا کر تابڑ توڑ فائرنگ کرتے ہوئے انہیں چھلنی کردیا، اسی اثنا زخمی وشال کو ایک نجی اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، پولیس موقع پر سے 9 ایم ایم اور 32 بور کے 11کھوکھے برآمد کئے ہیں حادثہ کی اصل وجہ نہیں پتا چل سکی ہے.
واضح رہے اطلاع پاکر ایس پی کرائم ایس پی سٹی سمیت پانچ تھانوں کی فورس، ماہرین کی ٹیم کے ساتھ ایس ایس پی، رام کرسڈ بھردواج موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی، واضح رہے جونپور چندوک تھانہ کے بلرام پور گاؤں کے رہائشی وشال سنگھ گٹی بالو کے ٹھیکیدار تھے اور سکرارا چوراہے پر انکا ہوٹل بھی ہے.