رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گڈا/جھارکھنڈ(آئی این اے نیوز 13/اکتور 2017)جامع مسجد کوریانہ تھانہ بسنت رائے ضلع گڈا جھارکھند میں مریدین ومتوسلین کے لئے منعقد تین روزہ تربیتی مجلس میں خلفاء مریدین ومتوسلین کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام شریک ہوے اوراس تربیتی مجلس میں مجاز صحبت ومجاز بیعت اور مریدین جنکے حالات ومعمولات کی خبر ایک عرصہ سے نہیں معلوم ہوسکی تھی ان حضرات کیلئے یہ تربیتی مجلس کا اعنقاد کیا گیا جس میں تقریباً 12مجازبیعت اور سیکڑوں کی تعداد میں مریدین ومتوسلین کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام اس نورانی وعرفانی مجلس میں شریک ہوے. اور اس تربیتی مجلس سے استفاذہ کیا. جمع متوسلین نے تخلیہ میں شیخ طریقت کو اپنے حالات ومعمولات کی کیفیت بتلائ اور مزید ترقی کے لئے اسباق حاصل کئے. تقریباً تین سو سے زائد مقامات پر روزانہ مجلس ذکر ہورہی ہے. جس میں کثیر تعداد میں مقامی مسلمان شریک ہوتے ہیں اور ذکر واذکار کرتے ہیں. وہیں ماہانہ تربیتی مجلس مختلف مقامات پر ہر ماہ کے آخر میں ہوتی ہے. جس میں مختلف مواضعات سے آکر لوگ شامل ہوتے ہیں. جسکی تعداد پچیس سے لیکر پچھتر تک ہوتی ہے. اس طریقہ سے سلسلہ کا فیض الحمد اللہ جاری وساری ہے. خواتین کی بڑی تعداد ماشاءاللہ تہجد گذار ہیں اور ذکرواذکار کی پابندی کررہی ہیں. اس تر بیتی مجلس میں سیکڑوں مردوخواتین بیعت ہوئے ہیں اور اپنے گناہوں سے توبہ کی ہیں اس نورانی وعرفانی مجلس کے اعنقاد سےاس کوریانہ بستی میں ایسی رحمت وانوار کی بارش ہورہی ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے. دھان کی فصل بارش کے نہیں ہونے کی وجہ سے سوکھ رہاتھا مگر اس تربیتی مجلس کی برکت اور حضرت شیخ طریقت کی دعاء کی وجہ سے علاقہ بارش کے پانی سے شرابور ہوگیا خلاصہ یہ کے یہاں رحمت وانوار کی موسلا دھار بارش ہورہی ہے اس سے لاکھوں لوگ استفاذہ حاصل کر رہے ہیں اللہ سے دعا ہے کہ اس سلسلہ کا فیض جاری وساری رہے.